• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس سے تعلق کا شبہ،’’ڈوئچے بینک ‘‘نے ٹرمپ کےذاتی اکائونٹس کا جائزہ لینا شروع کردیا

کراچی(نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کروڑوں ڈالرز قرض دینے والے’’ڈوئچے بینک ‘‘نے روس سے مشتبہ تعلق کے شبہے میں ٹرمپ کے ذاتی اکائونٹس کا اندرونی سطح پر جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  بینک کی جانب سے ناصرف ٹرمپ بلکہ بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کے اکائونٹس کا بھی جائزہ لیاگیا ہے تاہم اندرونی سطح پر روس سے کسی طرح کے لنک کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ ڈیموکریٹک کانگریس کے رکن بل پاسکرل جونیئر نے کہاہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ڈوئچے  ٹرمپ کو قرض دینے والا اہم بینک ہے جس کی اسکروٹنی کا عمل امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری ہے.
تازہ ترین