• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین اسرائیل تنازع کا حل 2ریاستوں کا قیام ہی ہے ، عرب لیگ

قاہرہ ( جنگ نیوز)عرب لیگ اور مصر نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع کا حل 2 ریاستوں کا قیام ہی ہے ،انہوںنے یہ بھی کہا کہ اس کا واحد حل 2 ریاستی حل ہی ہے اس کے علاوہ اس مسئلے کاکوئی حل ممکن نہیں کہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کی حیثیت دے دی جائے ، انہوںنے مزید کہا کہ اس تنازع کے حل کے لیے ضروری ہے کہ 2 ریاستی حل کی جانب بڑھا جائے ، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی سےمشرق وسطی میں مزید انتشار کا شکار ہو گا ،اس تنازع کے خاتمے کے لیے باقاعدہ اور دیرپا حل کی ضرورت ہے۔ 
تازہ ترین