• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب : داعش کے 4 سیل ختم کردیئے گئے ، 18 افراد گرفتار

ریاض ( جنگ نیوز)سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے مملکت میں داعش کے 4 سیلوں کا خاتمہ کردیا اور ان سے وابستہ 18  افراد کو گرفتار کر لیا ہے،سعودی وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اطلاع دی کہ ʼگرفتار کیے گئےگرفتار شدگان میں 15 سعودی شہری ہیں جبکہ3 کا تعلق سوڈان اور یمن سے ہے،وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں داعش کے سیل مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ، الریاض اور القصیم کے علاقوں میں پھیلے ہوئے تھے۔مشتبہ افراد کے قبضے سے قریباً 20 لاکھ ریال کی نقدی بھی پکڑی گئی ہے۔
تازہ ترین