• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،آستانے پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق،3زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھو پیر میں مسلح ملزمان نے آستانے میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کے دیگر واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگھو پیر تھانے کی حدود سلطان آباد سیکٹر 2مکان نمبر 746میں قائم مبینہ آستانے میں 2مسلح ملزمان نے گھس کر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر آستانے میں موجود ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں عباسی اسپتال منتقل کردیا ،جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت72سالہ حسین ولد میر اسلم کے نام سے کی گئی جو کہ آستانےسے تعویز دیا کرتا تھا ،عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا ہے کہ 2ملزمان آستانے میں آئے تھے اور مقتول سے بات چیت کی اوراس دوران ملزمان کی کسی بات پر تلخ کلامی  ہوئی اور مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے اس کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس واقعے کی تمام زاویے سے تفتیش کر رہی ہے ۔
تازہ ترین