• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100جیدعلما ومفتیان کا دہشتگردی کیخلاف اعلامیہ ، آپریشن’ ضربِ عضب‘ کی حمایت

ملتا ن(نمائندہ جنگ)سُنی تحریک علماء بورڈکے 100جیدعلماء ومفتیان کرام نے دہشتگردوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن ’’ ضربِ عضب‘‘ کی  حمایت اور دہشت گردی کے خلاف اجتماعی شرعی اعلامیہ جاری کردیا،اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ افواج پاکستان کااسلامی ریاست کے باغی دہشتگردوں کیخلاف شروع کیا گیا آپریشن’’ ضربِ عضب‘‘  عین جہادہے اور اس کی تائید و حمایت قوم پرشرعاََ فرض ہے،جو کوئی اس جہاد کی مخالفت کرے گاوہ شریعت کی رُوسے باغی گرداناجائے گااو رر یاست اس سے متعلق باغیوں جیسا سلوک کرنے کا حق رکھتی ہے،انتہاپسند دہشتگر د ہزاروں بیگناہ لوگوں کے قاتل ہیں، اسلام ہر گزنجی جہاد کی اجازت نہیں دیتا،اسلام کے نام پر مسلح کارروائیاں کرنے والے بیرونی قوتوں کے آلۂ کار ہیں، سنی تحریک کے دفاتر ملتان،لاہور ،گوجرا نوا لہ، اسلام آباد،سمیت دیگر  شہروں میں شہدا لاہور مال روڈ کے لئے فاتح خوانی کی گئی ،اس موقع پرعلامہ سعید اختر،علامہ ریاض نظامی،علامہ مظہر چشتی و دیگر نے کہا کہ دہشت گردو ں کو بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے،مزید یہ کہ وہ اعلانیہ طورپر ریاست کے آئین اور ہیئت ونقشہ کو ماننے سے بھی انکاری ہیں، اندریں حالات حکومت اور افواج ِ پاکستان پرفرض ہوگیاتھاکہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے سورۃ المائدہ کی آیت نمبر33کی روسے مسلم ریاست اوراجتماعی نظم کیخلاف مسلح بغاوت کو طاقت سے کچلاجائے، اجتماعی شرعی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ پنجاب اسمبلی چوک لاہور ، پشاور ،مہمند ایجنسی، اور کوئٹہ  میں  حملوں کی مزمت ، ڈی ، آئی ، جی سید احمد مبین شہیداور ڈی ، آئی ، جی زاہد اکرم شہید اور دیگر شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، پنجا ب بھر میں فوراً رینجرز کو بلاتفریق اور بلا تاخیر آپریشن شروع کرنے کی اجازت دی جائے ۔
تازہ ترین