• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سہون، آج سندھ میں ہڑتال اور ملک گیر یوم سوگ کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک)سانحہ سہون کے خلاف ملک کی مختلف تنظیموں نے جمعہ کو ملک گیر یوم سوگ اور سندھ بھر میں پرامن ہڑتال کا اعلان کیا ہے،سنی اتحاد کونسل نے سہون شریف میں دھماکے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے 3روزہ سوگ اورآج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیاہے۔مجلس وحدت مسلمین نے سوگ اور ہڑتال کا اعلان کیا جبکہ جمعیت علمائے پاکستان ، آل پاکستان سنی تحریک ، پاکستان عوامی تحریک نے اس کی حمایت کی ہے۔ شیعہ علما کونسل نے بھی سوگ کا اعلان کیا ہے ، ایم کیو ایم (پاکستان) نے بھی سوگ کا اعلان کیا ہے ۔سنی اتحاد کونسل نے ایک بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ فوری مستعفی ہوجائیں، ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔انہوں نےکہاکہ جمعہ کے اجتماعات میں اس واقعے کی شدید مذمت کے خطبات دیئے جائینگے،اسلام میں خودکش حملے حرام، قتل شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ اوربدترین جرم ہے۔ مزاروں، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں، پولیس، سرکار ی افسروں اور سکیورٹی فورسز پر حملے فساد ہیں،دہشت گرد فساد فی الارض کے مجرم اور جہنمی ہیں۔
تازہ ترین