• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درگاہ لعل شہباز دھماکہ، سندھ و خیبرپختونخوا میں سوگ کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) سہون شریف کی درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے باعث معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر سندھ حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق تین دن کے یوم سوگ کے دوران صوبے بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے بھی صوبے میں تین دن سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔ بلوچستان حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین