• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لعل شہباز مزار دھماکہ، نوڈیرو کے 3افراد شہید اور 10زخمی بھی شامل

نوڈیرو (نامہ نگار) قلندر لعل شہباز کی مزار پر نوڈیرو کے مختلف محلہ سے تین بسوں میں جانے والے زائرین خود کش بم دہماکہ میں تین افراد شہید اوردس افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نوڈیرو کے محلہ غریب آباد ، کھوڑا محلہ ، درگاہ چوڈل شاہ محلہ سے قلندر لعل شہباز قلندر کی مزار پر زیارت کرنے کے لیئے جانے والابشیر کھوڑو ،یاسین کوری، پیرل خاصخیلی بم دھماکہ میں شہید ہوگئے اور زخمی ہونے والوں میں علی ڈنو ببر، وزیر ناریجو، نعیم ،خلیل خاصخلی، آصف منگی ، حبدار سوپڑو ،اصغر شیخ، عامر سولنگی، ایاز ویسر ،اور عجیب شیخ شامل ہیں۔دریں اثناء درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملے کے28 زخمیوں کو پی ایم یو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خودکش حملے میں زخمی ہونے والے28  افراد جن میں فہد شاہ، شان، دیدار لاکھو، اظہر عباس، واجد علی، اشرف آرائیں، عمران، عالیہ، غلام نبی، مسماۃ مومل، مسماۃ ثریا، سلطان، عمران سیال، شامل ہیں کو پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال نوابشاہ میں منتقل کیا گیاجس میں سے چار سالہ بچی عالیہ چانڈیو،سالہ عمران سیال،سالہ عمران ولد ریاض اور ایک نامعلوم خاتون دوران علاج جاں بحق ہو گئے  جہلم کے رہائشی ایک زخمی نے بتایا کہ وہ مزار کے اندر موجود تھا کہ اچانک زوردار ھماکہ ہوا ہرطرف دھواں پھیل گیا  وہ کافی دیر تک زخمی حالت میں پڑا رہا لیکن کوئی امداد نہیں پہنچی  جس کے بعد اس سمیت کئی زخمی خود پیدل چل کر اسپتال پہنچے بعدازاں انھیں وہاں ابتدائی طبی امداد دیکر نوابشاہ منتقل کر دیا گیا ۔نوابشاہ اسپتال میں زخمیوں کی آمد کے پیش نظر ڈاکٹروں و عملے کو طلب کر لیا گیا جبکہ پولیس و رینجرز کی بھاری نفری نے اسپتال پہنچ کر سیکورٹی  انتظا ما ت سنبھالے۔
تازہ ترین