• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹ شاہ سمیت تمام مزارات کی سیکورٹی سخت،زائرین میں سراسیمگی

ہالا (نامہ نگار) درگاہ لعل شہباز قلندر سہون شریف میں خود کش دھماکہ کے بعد ہالا، مٹیاری، بھٹ شاہ، اڈیرو لعل سمیت ضلع مٹیاری کی تمام درگاہوں پر پولیس کو  ہائی الرٹ کردیا گیا۔ دوسری جانب سہون دھماکہ کی اطلاع کے بعد بھٹ شاہ میں قدیم روایت کے تحت ہفتہ وار شب جمعہ (شاہ جو جمعو) کے موقع پر بالائی، زیریں سندھ سے آنے والے خواتین سمیت ہزاروں  زائرین میں سراسمیگی پھیل گئی  ۔ خوف کے نتیجے میں زائرین کی تعداد کم ہوگئی جس کےباعث  شب جمعہ کی تقریبات بھی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے آبائی ضلع   کے شہرسہون میں  سندھ  کے معروف   روحانی بزرگ حضرت محمدعثمان مروندی المعروف سخی شہباز قلندر کی درگاہ پر ہونے والے خود کش دھماکہ میں انسانی ہلاکتوں کے بعد بھٹ شاہ میں  درگاہ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی ہالا میں حضرت غوث الحق المعروف مخدوم سرونوح مٹیاری میں سید ہاشم شاہ اڈیرو لعل میں درگاہ حضرت شیخ الطاہر اڈیرو لعل، فقیر نوح ہوتھیانی سمیت ضلع مٹیاری کی تمام درگاہوں پر حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے۔ ایس ایس پی مٹیاری ملک ظفر اقبال کی ہدایت پر ضلع بھرمیں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا  ۔ تمام درگاہوں پر زائرین کی تلاشی سخت کردی گئی زائرین کو واک تھرو گیٹ سے گزاراجارہاہے ۔
تازہ ترین