• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

480ارب گردشی قرضے یکمشت کے بجائے ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہئے تھی، آڈٹ حکام

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )ذیلی کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کنوینئر سنیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت ہوا جس میں 480ارب روپے کے گردشی قرضے کی ادائیگی  کے معاملات زیر غور آئے اور آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں شق وار بحث کی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ 480ارب گردشی قرضے یکمشت کے بجائے ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہئے تھی،آئی پی پیز نے شیئرز ہولڈرز کومنافع دیا،ان سے ٹیکس کاٹ کرحکومت کودیا،پھر واپسی کا کلیم کر دیا، آڈٹ حکام نے بتایا کہ کل قرضہ 503ارب روپے تھا جس میں سے 341ارب روپے کی نقد ادائیگی کی گئی جبکہ باقی رقم کی بک  ایڈجسمنٹ کی گئی تاخیر سے ادائیگی پر چارجز بھی ادا کیے گئے جبکہ 10ارب روپے کا مارک اپ بھی دیا گیا جبکہ 480ارب روپے کی ایڈجسمنٹ کی جانی چاہیے تھی ساری ادائیگی یکمشت نہیں کی جانی چاہئے تھی ، سینٹر کامل علی آغا نے کہا کہ گردشی قرضے کی اتنی عجلت میں ادائیگی کیوں کی گئی ایسی کون سی قیامت آگئی تھی ، سینٹر محسن عزیز نے کہا ک ایک ہی روز میں ای سی سی نے اس کی منظوری دی اسی روز سٹیٹ بنک کو خط لکھا گیا اور سٹیٹ بنک نے نیشنل بنک کو ادائیگی کی ہدایت کی جس پر چھٹی والے دن بنک کھلوا کر ادائیگی کی گئی جبکہ اتنی بڑی رقم کی ادائیگی سے پہلے کوئی آڈٹ نہیں کرایا گیا۔
تازہ ترین