• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہو ر خودکش دھماکا، حملہ آور کے مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری

ا لاہور(نمائندہ جنگ) لاہو ر مال روڈ پر خودکش دھماکے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، سی ٹی ڈی نے حملہ آور کے مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری کردی ہے، کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے شناخت کرانے والے کے لئے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے ۔ سی ٹی ڈی نے حملہ آور کے مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اطلاع دینے والے کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب نے اطلاع دینے کے لئے نمبر080011111جاری کیا ہے ۔دریں اثنامال روڈ بم د ھما کہ کے بعد آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو ڈیوٹی سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا جس  کے مطا بق پولیس آفیسرز کو حرکات و سکنات خفیہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ مرا سلے میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران روٹس اور وقت کی تبدیلی بھی کی جائے،ڈیوٹی کے درمیان یا بعد پولیس ملازمین گروہ کی شکل میں  جمع  ہونے سے اجتناب کریں،پولیس کی گاڑیوں کو محفوظ جگہ پر پارک کیا جائے۔پولیس وین کے ڈرائیور کو گاڑی کے پاس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔جبکہ گاڑی کو استعمال سے پہلے پوری طرح چیک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین