• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ یونیورسٹی، طا لبہ کی پو سٹ ما رٹم اور دھر نے کے بعد تدفین

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ یونیورسٹی میں جمعرات کو بس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والی فزکس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ شائستہ میمن کی لاش سول اسپتال جامشورو سے پوسٹ مارٹم اور بائی پاس پردھرنے کے بعدتدفین کے لئے عبداللہ پرائیڈ قاسم آبادمیں واقع اس کے گھرلائی گئی لاش گھرپہنچی تو گھرمیں کہرام مچ گیا ۔ بعد از ا ں متوفی طالبہ کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد اس کی تدفین بابن شاہ قبرستان میں عمل میں آئی نماز جنازہ میں یونیورسٹی کے طلباءاورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین