• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنے کے قابل نہیں ، تجزیہ کار

کراچی(ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کار شہزاد چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے افواج پاکستان کو سویلین حکومتوں کی حمایت کے ساتھ قیادت کرنا ہوگی  افغان حکومت اس قابل نہیں کہ اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کیخلاف موثر کارروائی کرسکے، افغانستان کی مشرقی سرحد افغان طالبان کے کنٹرول میں ہے، اس جگہ پر موجود گروپوں کی بیخ کنی کرنا افغان حکومت کیلئے ممکن نہیں ہے، پاکستان کو افغان سرزمین پر موجود ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کیخلاف جو کچھ کرنا ہے وہ اپنے طورپرکرنا ہے،پاکستان کو افغان حکومت کو باور کروانا چاہئے کہ اگر افغان سرزمین پر موجود یہ لوگ ان کے قابو میں نہیں آرہے تو ہمارے پاس دیگر آپشن بھی موجود ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے افواج پاکستان کو سویلین حکومتوں کی حمایت کے ساتھ قیادت کرنا ہوگی۔
تازہ ترین