• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی بل 2016پرغور،ترامیم تجویز

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی بل 2016کو زیر غور لایا گیا ، قائمہ کمیٹی نے بل میں مختلف ترامیم تجویز کیں ،کمیٹی نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کمیٹی کی تجاویز پر اپنی رائے دے اور اس کی روشنی میں کمیٹی آئندہ اجلاس میں اس کی رپورٹ کو حتمی شکل دے گی ، قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا ، کمیٹی نے حکومت کی جانب سے پیش کر دہ کارپوریٹ بحالی بل 2017پر اپنی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اسی طرح کابل چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈ و ی والا کی جانب سے بھی پیش کیا جاچکا ہے تاہم کمیٹی نے بل میں مختلف ترامیم تجویز کیں اور آئندہ اجلاس تک غور کے لیے موخر کر دیا ، کمیٹی میں اعظم سواتی کی جانب سے ایوان میں پیش کر دہ پارٹنر شپ (ترمیمی ) بل 2016کو بھی زیر بحث لایا گیا اور اسے بھی آئندہ اجلاس تک کے لیے موخر کر دیا گیا۔
تازہ ترین