• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارتِ داخلہ نے تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ کے الزامات کو مضحکہ خیز اور بے سروپا قرار دیدیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ترجمان وزارتِ داخلہ نے تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے وزارتِ داخلہ پر لگائے جانے والے الزامات کو مضحکہ خیز اور بے سروپا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو وزارتِ داخلہ کی جانب سے کبھی تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور نہ ہی ان کے کسی الزام میں کوئی صداقت ہے۔ ترجمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاید تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری جنرل اس امر سے بے خبر ہیں کہ کسی بھی صوبے میں کسی شخص کو شیڈول فور پر ڈالنے میں وزارتِ داخلہ کوئی تعلق نہیں اور سلسلے میں کارروائی متعلقہ صوبائی حکومت کی جانب سے کی جاتی ہے۔
تازہ ترین