• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ ،ریگولیٹری اتھارٹیز کو مرکزی وزارتوں کے تحت رکھنے کیلئے رپورٹ پیش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سینیٹ میں گزشتہ روز 2 کمیٹیوں کی رپورٹ کی منظوری پر حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جمعرات کو سینیٹ میں چیئرمین برائے تفویض اختیارات میر کبیر نے ریگولیٹری اتھارٹیز کو مرکزی وزارتوں کے تحت رکھنے کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ پیش کی، رپورٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے ان اتھارٹیوں کو متعلقہ وزارتوں کے ماتحت کرنے کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے اس پر سیر حاصل بحث کی ہے اور یہ رپورٹ مرتب کی ہے اور کہا ہے کہ ان کو سی سی آئی کے ماتحت کر دیا جائے اور متعلقہ وزارتوں کے ماتحت نہ دیا جائے حکومتی ارکان مسعود مجید نے کہا کہ یہ وزارت کابینہ کے ماتحت تھی ان کو فنی طور پر منتقل کیا گیا۔ عثمان کاکڑ‘ سلیم مانڈوی والا نے بھی اس کمیٹی میں رپورٹ کو منظور کرنے کی استدعا کی جس پر چیئرمین نے تحریک پر ووٹنگ کرائی اور کثرت رائے سے تحریک منظور ہوئی۔ دوسری تحریک چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ مانڈوی والا نے ہیوی الیکٹرانکل کمپلیکس کی نجکاری کمیٹی کی خصوصی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ اس کو منظور کیا جائے۔ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ایچ ای سی کی نج کاری غلط طریقہ سے کی گئی ہے اس کی نجکاری نہ کی جائے اس کو منافع بخش ادارہ بنایا جائے اس پر سرکاری ارکان نے رپورٹ منظور نہ کرنے استدعا کی جبکہ اپوزیشن ارکان نے اس کی منظوری پر زور دیا۔ چیئرمین نے تحریک پر رائے شماری کرائی تو اکثریت نے رپورٹ منظوری کے حق میں ووٹ دے دیا۔ سنیٹر مظفر حسین شاہ جو کہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے نیشنل مقرر ہیں‘ نے این اے آر سی کی زمین سے متعلق 13 ویں فالو اپ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔
تازہ ترین