| |
Home Page
بدھ 24 ربیع الاوّل 1439ھ 13 دسمبر2017ء
مبشر علی زیدی
February 17, 2017 | 12:00 am
شفا……

Shiffa

’’ڈاکٹر صاحب! گلا خراب ہے۔
صبح سے بخار ہے۔‘‘
میں نے حقیقت سنائی۔
ڈاکٹر نے نسخہ لکھ دیا۔
میں نے دوا کھائی۔
بخار اتر گیا۔ سر میں درد ہو گیا۔
اگلے دن میں پھر اسپتال گیا۔
’’ڈاکٹر صاحب! چکر آ رہے ہیں۔
سر میں درد ہے۔‘‘
ڈاکٹر نے نسخہ لکھ دیا۔
میں نے دوا کھائی۔
چکر بند ہو گئے۔ پیٹ خراب ہو گیا۔
اگلے دن میں پھر اسپتال گیا۔
’’ڈاکٹر صاحب! لوز موشن آ رہے ہیں۔
پیٹ خراب ہے۔‘‘
ڈاکٹر نے نسخہ لکھ دیا۔
اتفاق سے میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال تھی۔
دوا نہیں ملی۔
اگلے دن میں بھلا چنگا تھا۔