• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسائیکلوپیڈیا کوئز مقابلوں میں کامیاب طلباء میں تقسیم انعامات

پشاور( نیوز ڈیسک )آفاق ایسوسی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی کی جانب سے راس گیدرنگ ہال ورسک روڈ میں انسائیکلوپیڈیا کوئز مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنیوالوں کیلئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں 74 سکولوں کے 1 ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی ۔ تقریب میں ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں کیش انعامات اور گفٹ تقسیم کئے گئے ۔ تقریب میں تنظیم کے صوبائی سربراہ محمد عالم ‘ ضلعی سربراہ ذبیح اللہ ‘ احمد یار سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ٹیسٹ گزشتہ ماہ جنوری کی 16 تاریخ کو منعقد ہوا تھا جس میں تین لیولز تھے ہر لیول میں اول ‘ دوسری بالترتیب تیسری پوزیشن دی گئی ۔ جس میں متنی ماڈل سکول ‘ فارورڈ گرائمر سکول ‘ مسلم ماڈل ہائی سکول ‘ دی اکسفورڈ سکول سسٹم سمیت مختلف سکولوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔
تازہ ترین