• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو آزاد کشمیر کی پرامن فضاء خراب نہیں کرنے دینگے،مولانا امتیاز

باغ (نمائندہ جنگ ) جموں وکشمیر جمعیت علماء جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری  مولانا امتیاز صدیقی نے کہا ہے کہ مظفر   آ باد میں  علامہ تصور جوادی پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے عوام کے سامنے لایا جائے۔  آزاد کشمیر انتہائی پرامن علاقہ ہے یہاں امن واخوت کی بہترین فضاء قائم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے مولانا زبیر خان نقشبندی،مولانا ملک شوکت عارف قادری، سائیں ابراہیم قادری، قاری برکت،قاری مبشر قادری، قاری بشیر مصطفائی، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندرپرامن فضاء کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر ے اور پرامن فضا کر خراب ہونے سے بچائے ۔ 
تازہ ترین