• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پونچھ یونیورسٹی چھوٹا گلہ کیمپس کا کام دوبارہ شروع کیا جائے،نعیم خان

راولاکوٹ (نامہ نگار )چھوٹا گلہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی رہنماوں  نعیم خان،حبیب خان،پرویز خان و دیگر نے کہا ہے کہ متاثرین نے زمین یونیورسٹی آف پونچھ چھوٹا گلہ کیمپس کے لیے دی تھی لیکن یونیورسٹی کیمپس کا کام گزشتہ ایک عرصہ سے بند پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمارات کی بنیادیں کھود کر اسی طرح چھوڑ دی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ کے عوام کی زمینوں اور گھروں  کو خطرہ لاحق ہے متعلقہ محکمہ سے جب پوچھا جاتا ہے تو سارا ملبہ کمپنی پر ڈال دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کمپنی لانے والا بھی محکمہ ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کمپنیوں کو کیوں کر ایسے اہم پروجیکٹ دیے جاتے ہیں جن کے پاس مشنری تک موجود نہیں ہوتی ہے انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا جائے اور التوا کا شکار کام دوبارہ شروع کیا جائے، متاثرین زمین چھوٹا گلہ کے ساتھ ظلم و زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اگر ایسا کوئی بھی اقدام کیا گیا جس سے متاثرین زمین کی حق تلفی ہوئی تو عوام علاقہ کسی بھی راست اقدام اور سخت احتجاج سے گریز نہیں کریں گے۔
تازہ ترین