• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تراڑکھل شہر کے لیے الگ فیڈر لگایا جائے، شبیر خان

تراڑکھل (نامہ نگار) تراڑکھل شہر کے لیے الگ فیڈر لگایا جائے۔ تراڑکھل گرڈ سٹیشن پر کافی عرصہ سے اضافی فیڈر کی گنجائش موجود ہے۔ یونین کونسل پپے ناڑ کے گائوں کے بہت سے پول غائب ہیں ۔ نوٹس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار تاجر اتحاد پینل کے صدر  شبیر خان نے تراڑکھل میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ تراڑکھل کے تاجر ایک عرصہ سے یہ مطالبہ کرتے چلے آئے ہیں کہ تراڑکھل شہر کے لیے ایک الگ فیڈرلگایا جائے تاکہ ہنگامی حالات میں تراڑکھل شہر کی بجلی کی ترسیل میں کوئی مسلہ پیش نہ آئے۔ تراڑکھل تاجر وں کی ایک بڑی تعداد کا کاروباربجلی سے متعلقہ ہے اور خراب موسم یا کسی بھی ہنگامی حالت میں ان کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تراڑکھل گرڈ سٹیشن پر اضافی فیدر کی گنجائش ہونے اور تاجران کے بار بار مطالبات کے باوجود تراڑکھل شہر کے لیے الگ فیڈر نہیں لگایا جا رہا جو کہ تاجران کے ساتھ زیادتی اور محکمہ کی غفلت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں گرڈ سے تراڑکھل شہر تک پولوں کے آدھے حصے نصب کیے گئے تھے لیکن دو سال ہوگئے ہیں مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ یونین کونسل پپے ناڑ کے گائوں کے بہت سے پول غائب ہیں ۔ ان پولز کی مکمل چھان بین کی جائے کہ یہ پولز کہاں اور کیوں نصب کیے گئے۔ بہت سی جگہوں پر پول پڑے بھی ہوئے ہیں لیکن وہ نصب نہیں کیے جا رہے ۔اس سلسلے میں محکمہ ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔انھوں نے محکمہ برقیات اور واپڈا کے اعلیٰ حکام اور حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تراڑکھل شہر کا فیڈر الگ کیا جائیتاکہ تراڑکھل کے تاجر وں کی مشکلات کم ہوں ۔ اور یونین کونسل پپے ناڑ کے غائب ہونے والے پولز کا نوٹس لیا جائے۔  بصورت دیگر تراڑکھل کے تاجر  راست اقدام پر مجبور ہونگے۔
تازہ ترین