• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھمبر میرپور روڈ تالاب میں تبدیل، ٹریفک و پیدل چلنا محال

بھمبر ( نمائندہ جنگ)بھمبر میرپور روڈ  تالاب میں تبدیل  ، مصر وف علاقہ میرپور چوک سے چند فرلانگ کے فاصلے پر بھمبر میرپور روڈ مرکزی عید گاہ کے قریب  انتہائی خستہ خالی کا منظر پیش کررہی ہے  ، پیدل گذرنے والوں کا راستہ بند قریبی رہائشی اور طلباء  وطالبات گلیوں محلوں کا چکر کاٹ کر بازار اور سکولز جانے پر مجبور، کیچڑ دلدل کے باعث روڈ  سر ف بھاری ٹریفک کے گذرنے تک محدود چھوٹی گاڑیاں اور موٹر سائیکل سواروں  کابھی گذرنا محال۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مصر وف علاقہ میرپور چوک سے چند فرلانگ کے فاصلے پر بھمبر میرپور روڈ نذد مرکزی عید گاہ انتہائی خستہ خالی کا منظر پیش کررہی ہے گزشتہ کئی ماہ سے  جوہڑکی صورت اختیار کررکھی ہے  ۔ عوام علاقہ  نے کہا  ہے کہ مذکور ہ سڑک گزشتہ 3سال سے ٹوٹ  پھوٹ   کا  شکار ہے ضلعی آفیسران اور سیاسی نمائندے بائی پاس روڈ سے گذر کرحالات سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ  عوام اور شہریوں کو عذاب میں دھکیل رکھا ہے۔ عوامی حلقوں نے وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیر  شاہرات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نصف کلومیٹر روڈ کو ازسر نو تعمیر کیے جانے کے احکامات جاری کیے جا ئیں  تاکہ عوام علاقہ  کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔
تازہ ترین