• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں میں تقرریوں کا نظام شفاف بنانا ملکی ترقی کا ضامن ہے ، نیشنل عوامی پارٹی

کوٹلی (نمائندہ جنگ ) میرٹ قائم کرنے میں پی ایس سی کے ممبران کا کردار قابل ستائش ہے ، ایسے لوگوں کی اداروں میں تقرریوں سے میرٹ کی بالادستی اورملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔میرٹ اور انصاف کے بغیر ادارے اور ملک چل نہیں سکتے، نئے ممبران کے اقدامات سے پبلک سروس کمیشن پر لوگوں کا اعتماد بڑھا ہے ۔ ریاست سے اقرباء پروری اور سفارشی نظام کے خاتمے کیلئے اداروں کو خودمختار کرنا ضروری ہے  ۔ ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری   سردار نیاز احمد خان اور سماجی رہنماء بابر محمود بیگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اداروں میں تقرریوں کے نظام کو صاف و شفاف بنانا ملک و قوم کی ترقی کا ضامن ہے ۔اداروں کو متنازعہ بنانے والے اپنے مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ پی ایس سی میں نئے ممبران کے اقدامات قابل تعریف ہیں جس سے میرٹ اور انصاف کا بول بالا ہوا ہے ۔ کسی فرد واحد کی منشاء کے مطابق ادارے نہیں چل سکتے ۔جو لوگ اداروں کو متنازعہ بنانے اور منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں انھوں نے ہمیشہ میرٹ اور انصاف کا راستہ روکنے کی کوشش کی  ۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں پہلی بار پبلک سروس کمیشن میں ایسے لوگوں کی تقرریاں ہوئی ہیں جن کے کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ، ان کی اچھی شہرت اور سول سروس ان کی پہچان ہے کہ یہ ممبران میرٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے ۔
تازہ ترین