• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن دشمنوں نے ایک بار پھر لاہور کو لہو لہو کر دیا،بشریٰ قیصر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف ویسٹ ریجن پنجاب کی نائب صدر ڈاکٹر بشریٰ قیصر نے کہا کہ امن کے دشمنوں نے ایک بار پھر لاہور کو لہو لہو کر دیا۔ لاہور دھماکہ ملک دشمنوں کی بدترین کارستانی ہے۔ دہشت گردوں نے امن پر وار کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک و قوم کے لئے قربانیاں دیتے رہیں گے۔
تازہ ترین