• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمرتوڑدی ،حافظ امجد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان علماء کونسل کے صوبائی صدر حافظ محمد امجد نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کے خلاف قوم متحد ہے۔ سانحہ لاہور میں پولیس افسران وملازمین اور سول افراد کی شہادت سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے ۔عوام کی حفاظت کے لئے خود کو قربان کرنے والے افسران اور جوان قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جبکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔
تازہ ترین