ملک دشمن دہشتگردوں کاکوئی مذہب اورفرقہ نہیں ،رانانعیم
| |
Home Page
منگل یکم ذیقعدہ 1438ھ 25 جولائی 2017ء
February 17, 2017 | 12:00 am
ملک دشمن دہشتگردوں کاکوئی مذہب اورفرقہ نہیں ،رانانعیم

Todays Print City News

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر ،جنرل سیکرٹری انتظار عدیل تاج، سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر،سابق سٹی صدر چوہدری عمران مرتضیٰ ، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اعجاز چوہدری، سابق صوبائی صدر راناآفتاب احمدخاں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی لاہور کے سامنے بم دھماکے میں پولیس افسران سمیت دس افراد کی شہادت افسوسناک ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور فرقہ نہیں بلکہ یہ ملک وقوم کے دشمن ہیں۔ قوم کے تمام طبقات کو اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتناہوگی ۔ ۔ دہشت گردی کی اطلاعات کے باوجود دھماکہ حکومتی قانون نافذکرنے والے اداروں کی نااہلی ہے۔