• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 مر کزی سڑکو ں پر جاری کا م پا کستا ن آٹو شو سے قبل مکمل کیا جا ئے، مشہود علی خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ مینوفیکچررز، مشہود علی خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کراچی کی 2 مرکزی سڑکوں پر جاری کام کو 3 مارچ سے شروع ہونے والی سالانہ بین الاقوامی نمائش، پاکستان آٹو شو سے قبل مکمل کرلیا جائے۔ تین روزہ سالانہ آٹو پارٹس شو مار چ کے پہلے ہفتہ میں کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جائے گا۔چیئرمین پاپام نے گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ، میئر کراچی اور صوبائی حکومت سے سڑکوں کی خراب حالت کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ یہ مرکزی روڈ شاہراہ فیصل اور یونیورسٹی روڈ ایکسپو سینٹر آتے ہیں اور ان سڑکوں پر کافی عرصے سے کام جاری ہے۔انہوں نے سڑکوں کی خراب صورت حال اور ٹریفک کے بدترین انتظام کی وجہ سے PAPS 2017، پاکستان آٹو پارٹس شو میں آنے والے ملکی اور غیر ملکی مندوبین میں پاکستان کے مثبت تصور کو اجاگر نہیں کیا جاسکے گا۔تین روزہ پاکستان آٹو پارٹس شو میں چین، کوریا، جرمنی، ترکی، ہولینڈ اور دیگر یورپی ممالک سے بڑی تعداد میں کمپنیاں شرکت کریں گی۔ سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کا تصور ماند پڑ جائے گا۔ پاپام نے حکام سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں کی حالت کو فوری بہتر بنایا جائے تاکہ ایئر پورٹ اور ایکسپو سینٹر آنے والے غیر ملکی عالمی وفود کا سفر محفوظ اور آرام دہ بن سکے۔ ان اقدام سے پاکستانی عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
تازہ ترین