• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بواہز ہائی سکول پلاک میں سٹاف کی کمی امتحانات قریب طلباء کی پڑھائی متاثر

چک سواری (نامہ نگار) گورنمنٹ بشارت شہید بواہز ہائی سکول پلاک میں سٹاف کی کمی امتحانات قریب طلباء کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار فوری طور پر سکول میں سٹاف کی کمی پورا کریں اہلیان علاقہ تفصیلات کے مطابق بشارت شہید گورنمنٹ بواہز ہائی سکول پلاک میں اسوقت تین اساتذہ کرام سینئر بیالوجی مدرس، اور دو جونئیر اساتذہ کرام ء کی آسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے طلبا کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے پڑھائی متاثر ہونے کیوجہ سے طلباء کا قیمتی سال ضائع ہونے کا آمکان ہے طلباء کے والدین نے محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر سکول ہذا میں خالی آسامیوں کو پر کرئے تاکہ طلباء کی پڑھائی متاثر نہ ہو اور طلباء کا قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ سکے۔
تازہ ترین