• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانی عمل کو غیر شفاف بنادیاگیا، جے ٹی آئی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے بیا ن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے واحد تعلیمی بورڈ کو اقرباء پروری کی انتہاء کرتے ہوئے امتحانی عمل کو غیر شفاف بنادیا گیا ہے امتحانی عمل کو کاروباری حضرات کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیا ہے طلباء ملک اور صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت کسی صورت بھی نہیں دی جاسکتی ہے نقل کا خاتمہ جی ٹی اے بلوچستان کی اولین ترجیح اور سلوگن ہے اساتذہ کی محنت کو ضائع نہیں ہونے دیں گے بعض سینٹروں میں پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کو تعینات کیا گیا صوبے کی تعلیمی حالت کوبہتربنانے کیلئے جی ٹی اے بلوچستان کی تجاویز کو نظرانداز کرنا بد قسمتی ہے ۔
تازہ ترین