• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میں کباڑی ہوں، پرانا سامان خریدتا ہوں۔
میرے پاس طرح طرح کے لوگ آتے ہیں،
طرح طرح کی چیزیں لاتے ہیں۔
وہ بہت غریب لوگ ہوتے ہیں۔
کوئی ردی کاغذ چُنتا ہے۔
کوئی بوتلیں ڈبے جمع کرتا ہے۔
کوئی ٹوٹے پھوٹے کھلونے ڈھونڈتا ہے۔
ایک شخص ہمیشہ پرانے جوتے لاتا ہے۔
کچھ جوڑیاں ہوتی ہے،
کئی ایک پیر کے چپل،
وہ سستے داموں بیچ جاتا ہے۔
ایک دن میں نے پوچھا،
تمھارے پاس اتنے بہت سے پرانے جوتے کہاں سے آتے ہیں۔
اس نے کہا،
جہاں دہشت گردی ہوتی ہے، وہاں چلا جاتا ہوں۔
لا وارث جوتے اٹھا لاتا ہوں۔
تازہ ترین