• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موضع تمہ اور مو ریاں میں ہا ئوسنگ فا ئونڈیشن کی رہائشی سکیم کی منظوری

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ، نیوز رپورٹر) معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نےپارک روڈ پر موضع تمہ اور موضع مو ریاں میں ہا ئوسنگ فا ئونڈیشن کی رہائشی اسکیم کی اصولی طور پر منظوری دیدی ہے تاہم یہ ہدایت کی ہے کہ اسکیم میں صرف ایک خاص کمیونٹی گروپ کو فائدہ دینے کی پالیسی پر نظر ثانی کی جا ئے۔ اسکیم کیلئے 11200 کنال اراضی ایکوائر کی گئی ہے جس کیلئے اسلام آباد انتظامیہ نے نہ صرف سیکشن فور نافذ کر دیا ہے بلکہ ان ایریاز میں اراضی کی خرید وفروخت اور ٹرانسفر پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ سکیم کے 50 فی صد پلاٹس وکلاء کیلئے اور 50 فی صد وفاقی ملازمین کیلئے مختص ہیں۔ سپریم کورٹ نے وکلاء کو پلاٹ دینے کیلئے اسکیم بنانے کی ہدایت کی تھی ۔ وزیر اعظم کی نئی ہدایت کی تشریح کیلئے فائونڈیشن نے کیس اٹارنی جنرل آف پاکستان کو رائے کیلئے بھیج دیا ہے۔
تازہ ترین