• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جے پی روڈ اورایکسپریس وے پرکام کی سست روی ، شہریوں کو مشکلات

اسلام آباد( ایوب ناصر خصوصی نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر رنگ روڈ کی تعمیر کے فیصلے میں تاخیر اور آئی جے پی اورایکسپریس وے پرکام کی سست روی کی وجہ سے شہریوں کی تکالیف میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ گدھا گاڑیاں ،گھوڑا گاڑیاں، رکشے اور چنگ چی رکشے اسلام آباد ٹریفک میں ایک نئے مسئلے کی شکل میں سامنے آرہے ہیں۔ فیض آباد انٹرچینج کو آئی جے پی سے ملانے والے جوڑ  (لنک)پر سی ڈی اے کی عدم توجہ کی وجہ سے حالت غیر ہوچکی ہے اوربھاری سامان سے لدی گاڑیوں کا گزرنا محال ہے۔  گزشتہ روزپشاور سے آنے والے دو ٹرالر غیر متوازن روڈ پر چلتے ہوئے خراب ہوگئے اور پورا دن آئی جے پی سے لاہور کی طرف جانے والے شہریوں کو ہاشمی ہوٹل کے سامنے خراب ٹرالروں کی رکاوٹ کا سامنا رہا، ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب حسین کا کہنا ہے کہ خراب گاڑیوں کو ہٹانے  کا انتظام نہیں، ڈرائیوروں سے معاونت کرکے ٹریفک پولیس نے ان کے ٹرالر ٹھیک کروائے، سست گاڑیوں کےخلاف کارروائی سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ آئی جے پی ،کشمیر ہائی وے اوراسلام آباد ایکسپریس وے پر دونوں طرف سروس روڈ کی تعمیر انتہائی ضروری ہے۔
تازہ ترین