• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی علاقائی زبانوں کو قومی قرار دیا جائے، شر کاء عوامی سنوائی

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سینٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے زیراہتمام عوامی سنوائی میں شرکت کرنے والوں کی اکثریت نے بڑی علاقائی زبانوں کو قومی زبانوں کا درجہ دینے‘ اس حوالے سے کمیشن قائم کر کے طریقہ کار وضع کرنے اور پرائمری تعلیم تک مادری زبانوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سنیٹر محمد جاوید عباسی چیئرمین کمیٹی نے عوامی سماعت کی سربراہی کی۔ اس موقع پر سنیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ‘ سنیٹر سسی پلیجو‘ سنیٹر مختار احمد دھامرہ عزیز‘ سنیٹر عثمان خان کاکڑ‘ سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل‘ سنیٹر سید مظفر حسین شاہ‘ سنیٹر محمد اعظم خان سواتی‘ پروین ملک‘ پروفیسر مشتاق گاڈی‘ نصراللہ خان وزیر‘ احمد سلیم‘ سلطان شاہ اور گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے دانشوروں‘ ادیبوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کیں۔ اُنہوں نے کہا  کہ پاکستان کی علاقائی زبانیں ثقافت‘ تہذیب و تمدن اور تاریخ کی دولت سے مالامال ہیں‘ اُنہیں فروغ و تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین