• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار طلبہ لیڈروں کوسزائوں کیخلاف قائد اعظم یونیورسٹی کے طالب علموں کا احتجاج

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) قائد اعظم یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی کی طرف سے چار طالب علم لیڈروں کو دی گئی سزائوں کے خلاف پیر کو سو سے زائد طلبہ نے بطور احتجاج شہر بھر سے آنے والےڈےسکالرز کو تین گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔ کلاسیں ختم ہونے کے باوجود مظاہرین نے شہر کے مختلف علاقوں میں جانے والی بسوں کو یونیورسٹی سے نکلنے ہی نہیں دیا۔مظاہرین کا تعلق پختون کونسل سے بتایا جاتا ہے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے باہر سے آنے والے طلبہ کی پٹائی کر جاتے ہیں ۔ وائس چانسلر کے وعدے کے باوجود فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے بعض اساتذہ ایک طلبہ تنظیم کی سرپرستی کر رہے ہیں مگر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔
تازہ ترین