• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ قمر سلطان نے قتل کیس میں دو ملزمان کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ تیسرے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیدیا گیا، احسن شفیق، امیر حسین اور احسان کیخلاف تھانہ چونترہ پولیس نے بسمل شوکت کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا، گزشتہ روز عدالت نے پہلے دونوں ملزمان کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنانے کا حکم دیکر تیسرے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیدیا، دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی طاہر عباس سپرا نے تھانہ پیرودھائی میں درج منشیات کیس میں ملزم شفیق کو جرم ثابت ہونے پر ساڑھے چار سال قید اور بیس ہزار جرمانے کی سزا سنائی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمر سلطان نے تھانہ صدر بیرونی میں درج منشیات کیس میں ملزم احسن شہزاد کی درخواست ضمانت کو خارج کر دیا۔
تازہ ترین