• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف ہیڈ کوارٹر کے قریب اراضی جی ایچ کیو کو فروخت کرنیکافیصلہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)محکمہ ہائوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ پنجاب کی اے این ایف ہیڈ کوارٹرراولپنڈی کے پاس واقع92کنال اراضی سکیورٹی وجوہات پر جی ایچ کیو کو فروحت کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔جس کیلئے بورڈ آف ریونیو پنجاب نےزمین کی قیمت کا 12لاکھ روپے مرلہ تعین کردیا ہے۔اس حوالے سے کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس ہواجس میں ایس ایم بی آر،ڈائریکٹر لینڈ جی ایچ کیو،ڈی جی ہائوسنگ پنجاب،ڈپٹی کمشنراور دیگر نے شرکت کی۔یہ اراضی کئی برس قبل23الاٹیوں کو الاٹ ہوئی تھی،بعد میں سیکورٹی وجوہات پر ان کو تعمیرات کی اجازت نہیں ملی تھی اور معاملات عدالتوں میں بھی زیر سماعت رہے ۔اب ان لوگوں کو یہ اراضی فروخت کرکے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
تازہ ترین