• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، مرکزی انجمن

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، صوبائی جنرل سیکرٹری سید عبدالقیوم آغا، سینئر نائب صدر حضرت علی اچکزئی، سید تاج آغا، یٰسین مینگل، کوئٹہ سٹی کے صدر نصیرخان ترین، کاسی روڈ کے صدر عنایت اللہ کاسی، جنرل سیکرٹری غلام محمد اور احسان الدین خلجی نے کاسی روڈ یونٹ کے زیراہتمام تجاوزات مہم کے حوالے سے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تاجر ضلعی انتظامیہ کے ساتھتعاون کریں اور دکانوں کے سامنے تجاوزات کم سے کم کریں تاکہ ٹریفک اور عوام کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے میئر کوئٹہ کمشنر کوئٹہ اور میٹروپولیٹن اور ضلعی انتظامیہ پر بھی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ بھی اپنا فرائض ادا کرنے میں انصاف برتیں گزشتہ دنوں لاہور اور سیہون شریف میں خودکش دھماکوں کے بعد پولیس انتظامیہ کی طرف سے پشتون عوام اور تاجروں کی پکڑ دھکڑ نے پولیس انتظامیہ کی مبینہ رشوت خوری کا پول کھول دیا ایک ایک دن میں ضلع کوئٹہ کے تمام تھانوں میں دو سو سے تین سو کے قریب غریب پشتون عوام اور افغان تاجروں کو گاڑیوں میں بھربھر کر حوالات میں بند کر کے ذلیل و خوار کیا جاتا ہے جو باعث افسوس نہیں بلکہ باعث تشویش ہے بیان میں ایک بار پھر آئی جی بلوچستان سی سی پی او کوئٹہ سے اپیل کی گئی ہے کہ اس مسئلے پر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے عہدیداران کو اعتماد میں لیا جائے۔
تازہ ترین