• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجرین کے انخلاء کے بارے میں حکومت ٹھوس پالیسی وضع کرے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بی این پی عوامی کے مرکزی کونسل کے ممبران عبدالوکیل مینگل نذیربلوچ نے افغان مہاجرین کے انخلاء کے بارے میں حکومت جامع اورٹھوس پالیسی وضع کرکے مکمل عملدرآمد کیا جائے تاکہ عوام میں پائی جانےوالی تشویش کا خاتمہ ہوسکے افغان مہاجرین نے کیمپوں کو چھوڑ کر شہری آبادی کا رخ کرکے اقوام متحدہ کے اور پاکستانی آئین و قوانین کی مکمل خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں شہروں میں کاروبار شروع کرکے مقامی افراد کے روزگار پر ڈاکہ ڈال دیاگیاہے بڑے بڑے شاپنگ سینٹروں کے مالک بن کر بیٹھے ہیں ہوٹل کا کاروبار کرتے ہیں کپڑے کے تاجر بنے ہوئے ہیں رکشہ ٹرک بس مالکان بنے ہوئے ہیں ہزار گنجی سبزی فروٹ منڈی ٹرک بس اڈہ میں چھوٹے بڑے ہرقسم کے کاروبار پر ان کی اجارہ داری قائم ہوچکی ہےریڑھیوں پر کاروبارگدھاگاڑی کاروبارپرافغان مہاجرین نے مکمل قبضہ جما رکھا ہے افغان مہاجرین تو کاروبار کرکے لاکھوں کروڑوں میں رقم بنارہے ہیں مقامی بلوچ قوم اور کاکڑ ترین کانسی مندوخیل قبائل کو تو بس افغان مہاجرین کے انخلاء کے بیانات میں الجھائے رکھاگیاہے۔
تازہ ترین