• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح روڈ و ملحقہ گلیوں میں صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح روڈ و ملحقہ گلیوں میں صفائی کا نظام درہم برہم ‘کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح روڈ بالخصوص سنڈیمن سکول کے اطراف میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں جس سے شدید بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے جبکہ کوڑا دان سے بھی کئی کئی روز بعد کچرا اٹھایا جاتا ہے جبکہ کوڑا کرکٹ نالیوں میں پھنسجانے کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم رہتا ہے اور گندا پانی سڑکوں پر کھڑا رہتا ہے اہل علاقہ و تاجروں نے اپیل کی کہ فی الفور علاقے کے مسائل کا نوٹس لیکر عملدرآمد کیا جائے ۔
تازہ ترین