• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن سے انصاف چاہتے ہیں،نورمحمددمڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور تحریک انصاف زیارت سنجاوی کے امیدوار نورمحمددمڑ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن سے انصاف چاہتے ہیں 2013ء کے جنرل انتخابات میں بھی انتظامیہ نے پولنگ عملے کے ذریعے الیکشن میں عوام کامینڈیٹ چرایا موجودہ سول انتظامیہ سے غیرجانبداری اورانصاف چاہتے ہیں امید کرتے ہیں کہ پولنگ انتظامیہ اورسیکورٹی اہلکار اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دینگے اس موقع پر تحریک انصاف کے سینٹرل پبلک ریلیشن کوارڈینیٹر محمدعظیم کاکڑ نے کہاکہ صوبائی قیادت کی ہدایات کے مطابق بہت جلد پارٹی الیکشن سیل اورمیڈیا سیل انچارج کا اعلان کریگی نورمحمددمڑ نے کہا کہ ضلعی قیادت کے مشورے کے بعد سنجاوی اور زیارت میں باقاعدہ طورپر ریلیوں اور جلسے کا شیڈول جاری کردیاجائےگا۔
تازہ ترین