• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسی کالونی سریاب کے مکین مختلف مسائل سے دوچار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)موسی کالونی سریاب کے مکینوں نے بتایا ہے کہ وہ دور جدید میں بھی سہولیات سے محروم ہیں صفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے دوسری جانب کچرے کے ڈھیر نالیوں میں پھنس جانے کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے نالیوں کا گندا پانی گلی محلوں میں بہتا رہتا ہےلوگ بالخصوص خواتین اور بچوں کو آمدورفت میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ رہی سہی کسر آبنوشی کے مسئلہ نے پوری کردی ہے مکین سارا سارا دن پانی کے حصول کیلئے پھرتے رہتے ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے کبھی علاقے کا رخ نہیں کیااور علاقے کے مسائل تاحال جوں کے توں ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور علاقے کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں۔
تازہ ترین