• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کے نام کو غلط استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں،انجمن تاجران آل بلوچستان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران آل بلوچستان کے صدر سردار نصرالدین خان اچکزئی جنرل سیکرٹری سید طارق آغا جوائنٹ سیکرٹری عبدالعلی میاخیل پریس سیکرٹری سید صبورآغا حاجی پائند خان میاخیل حاجی نعمت اللہ داوی بختیار ترکئی سید سعد اللہ آغا سرور خان نیچاری حاجی سعید احمدکاکڑ سید محمدعمر آغا صدیق اللہ کاکڑ اوردیگر نےکہا ہے کہ عرصہ دراز سے کچھ لوگ تاجروں کے نام کو غلط استعمال کررہے ہیں نہ یہ لوگ تاجر ہیں اور نہ ان کی تنظیم وجود رکھتی ہے صرف اور صرف بیانات تک محدود ہیں جبکہ مرکزی انجمن تاجران آل بلوچستان صبح وشام دکانداروں کی خدمت پریقین رکھتی ہے جبکہ ان لوگوں نے اس مقدس نام کو بھی نہیں بخشا انہوںنے کہاکہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کا تاجروں سے کوئی سرو کار نہیں بلکہ صرف اور صرف اداروں کو بد نام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
تازہ ترین