• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون زبان کو غریبوں اور متوسط طبقے تک محدود نہ رکھا جائے،اے کیو ایم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے قائد احمد خان کی صدارت میں یوم مادری زبان کی مناسبت سے اجلاس ہوا اجلاس میںخطاب کرتے ہوئے احمد خان نے کہا کہ ہر سال اکیس مئی کو قومی زبانوں کا دن منایا جاتاہے اکیس فروری1952ء کو سانحہ ڈاک یونیورسٹی کے بعد سے اب تک اسے صرف سیاست چمکانے کاذریعہ بنایا گیا ہے بہت سی سیاسی تنظیمیں جو برسوں سے اپنی مادری زبانوں کو قومی کتابی اور لکھ پڑھ کا ذریعہ بنانے کیلئے وعدے کرتے آرہے ہیں وہ جب اقتدار کے ایوان میں پہنچ جاتی ہیں تو کرسی کی لت ان کے دماغ سے ان سب وعدوں کو یک مشت بھلا دیتی ہیں یہی حال موجودہ برسر اقتدار تنظیموں کا ہے جو صرف فرضی اور زبانی جمع خرچ سے مادری زبان کو صرف غریب اور متوسط طبقوں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں پشتوزبان قومی کمپیوٹری اور کتابی و لکھ پڑھ کی زبان بنانے کیلئے قوم پرست مخلص نہیں پشتو زبان کو صرف غریبوں اور متوسط طبقے تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ خان نواب اور سیاستدان بھی اپنے بچوں کو پشتو لکھنے اور سیکھنے کا عملی طور پر فیصلہ کرے۔
تازہ ترین