• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں، انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا، سرپرست اعلیٰ حاجی عاشق اچکزئی، حاجی نصرالدین کاکڑ، ملک محی الدین لہڑی، حاجی موسیٰ خان ترین، غلام مہدی ہزارہ، حاجی فاروق شاہوانی، سید شہاب الدین آغا، ملک اکرم بنگلزئی، سید حیدرآغا، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، میراکرم بنگلزئی، حاجی عطاء اللہ اچکزئی، حاجی نظام کاکڑ، حاجی اسلم ترین، حاجی حیات خان ترین، قاضی امین اللہ، عبداللہ بڑیچ اور دیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کسی بھی تاجر کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی انجمن تاجران بلوچستان کا پلیٹ فارم صرف اور صرف تاجروں کی فلاح و بہبود اور ان کےمسائل کے حل کیلئے وجود میں لایا گیا ہے جو کامیابی سے رواں دواں ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک گروہ گزشتہ 17سال سے تاجروں کے نام پر سیاست چمکا کر ذاتی مفادات وصول کر رہا ہے کبھی تجاوزات اور کبھی افغان مہاجرین کے نام پر سیاست چمکا رہا ہے لیکن صوبہ بھر کی تاجر برادری اب بخوبی جان چکی ہے کہ مذکورہ گروہ نے 17سال میں تاجروں کے مفاد کیلئے 17کام نہیں کیئے انہوں نے کہاکہ انجمن تاجران بلوچستان کا یوم تاسیس 13مارچ کو ہو گا اس کے لئے ضلعی عہدیدار بھرپور تیاری کریں۔
تازہ ترین