• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ادویہ فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،ڈی ایچ او کوئٹہ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کوئٹہ ڈاکٹر شاہ جہاں پانیزئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف ڈرگ انسپکٹر بلوچستان سید سلیم شاہ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ڈرگ انسپکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے فیصلے کئے گئے اور کہا گیا کہ ڈرگ نسپکٹر روزانہ بنیادوں پر ڈرگ مانیٹرنگ کمیٹی کو رپورٹ کریں گے اور ضلعی انتظامیہ سے سیکورٹی کے حوالے سے معاونت طلب کریں گے اجلاس میں کہا گیا کہ جعلی ادویہ کی خرید و فروخت کے حوالے سے کوئی رعایت قبول نہیں کی جائیگی اور جعلی ادویہ فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
تازہ ترین