• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،میر ہارون رئیسانی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)قبائلی و سماجی رہنما میر ہارون رئیسانی نے بیان میںکہاکہ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر رخسانہ جبین کے دور میںبہت سے تعلیمی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے جس کے دوررس نتائج مرتب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی کی صوبہ میں تعلیم نسواں کے فروغ کے حوالے سے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں نہایت مختصر عرصے میں طالبات کی تعداد ہزاروں تک جا پہنچی ہے جس کا کریڈٹ وی سی کو جاتا ہے انہو ںنے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین نے ہمیشہ میرٹ کا پاس رکھا مگر بعض عناصر مسلسل منفی پروپیگنڈے کر رہے ہیں انہو ںنے امید ظاہر کی کہ ویمن یونیورسٹی مستقبل میں بھی صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں رہے گی۔
تازہ ترین