• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سماجی بہبود کی بھرتیوں میں کرپشن برداشت نہیں کرینگے،ایپکا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ سماجی بہبود کا ایک اجلاس زیرصدارت حاجی عطاء محمدبڑیچ ہوا جس میں تنظیم کے عہدیداران لالا منیر بلوچ حاجی عصمت اللہ کاکڑ شاہ محمدتاجک محمدیعقوب محمدشہی سید بور محمدمحمدعاشق لہڑی نے شرکت کی اجلاس میں دیگر محکمانہ اورملازمین کے مسائل زیرغور آئے اجلاس میں اس بات پر تعجب اورحیرت کا اظہار کیاگیا کہ موجودہ کمیٹی جس میں ادارے کے جونیئر افسر جوبھرتیوں کے معاملے میں بے قاعدگیاں اوراقربا پروری کا مظاہرہ کرچکے اور اب ادارے میں جبکہ ان کا نمبر سب سے نیچے ہےادارے میں درجنوں سوشل ویلفیئر افسرز بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ترقی پاگئے ان سب کو نظرانداز کیاگیاہے محکمہ میں موجودہ خالی آسامیوں پر شفاف اورمیرٹ کے مطابق بھرتی کیلئے کمیٹی کی تشکیل از سر نوناگزیرہےاجلاس میں کہاگیا کہ اب بھرتیوں میں ایسوسی ایشن کسی قسم کی کرپشن نہیں ہونے دیگی یاد رہے 2010اور سال2015ء میں سیکڑوں بھرتیوں میں ہونےوالی بدعنوانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ادارے میں مزید تباہی روکنے کیلئے حکام پہلی فرصت میں کارروائی کریں ورنہ تنظیم ہر فورم پر اس معاملے کو اٹھانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
تازہ ترین