• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چادرو چاردیواری کا تقدس کسی کو پامال نہیں کرنے دینگے،اے این پی

کوئٹہ (آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ کے بیان میں کوئٹہ ، دیہی آبادی اور صوبہ بھر میں پشتونوں کی پکڑ دھکڑ انہیں ہراساں کرنے اور تھانوں میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جامعہ تلاشی اور سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے ملک میں دہشت گردی ، انتہاء پسندی کی حالیہ لہر کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور بے گناہ نہتے انسانوں کی جان لینے کو انسانیت کی توہین سمجھتے ہیں ملک کے اندر سب سے پہلے اے این پی کے کارکن اور لیڈر تک سب دہشت گردی کا شکار رہے ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ پشتون ایک مہذب اور عدم تشدد کی داعی قوم ہے اور فکر باچاخان سے منسلک ہے پگڑی اور داڑھی کو جواز بناکر عزت دار اور شریف النفس پشتونوں پر روزگار کے دروازے بند کرنا اور قومی شاہراہوں پر ان کی تذلیل قابل مذمت ہے یہ اب راز نہیں رہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے مراکز کہاں ہیں جب تک نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد نہیں کیاجاتا دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔ 
تازہ ترین