کوئٹہ(آن لائن) بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نادر بلوچ، ارکان مرکزی کمیٹی ڈاکٹر طارق بلوچ، اختر بلوچ، بابل ملک بلوچ اور میر زمان بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مادری زبان کسی بھی قوم کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اقوام کی پہچان ان کی زبان سے ہو تی ہے جن قوموں کے زبان ختم ہوئی وہ صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہیں جو اقوام ترقی کی جانب گامزن ہیں ان کی اصل کامیابی مادری زبان میں تعلیمی نظام کا ہونا ہے بلوچ قوم کی بد قسمتی ہے کہ آج کے دور میں ہماری مادری زبان ان زبانوں میں شامل ہے جن کے وجود کو خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچی زبان کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے بی ایس او پجار 50سال سے زبان کے دفاع کیلئے جدوجہد کر رہی ہے رہم کبھی بھی ایسی پالیسی برداشت نہیں کرینگے جس سے ہماری مادری زبان کو خطرہ ہو انہوں نے کہا کہ مادری زبانوں کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایاجائے جدید سائنسی دور میں ہماری قوم محض اس وجہ سے باقی اقوام سے ترقی میں پیچھے ہے کہ ہمیں مادری زبان میں تعلیم نہیں دی جاتی۔