• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین نے دفاتر چھوڑ کر سیاستدانوں کے آفسز میں ڈیرے ڈال لئے

بھمبر (نمائندہ خصوصی) سرکاری ملازمین نے سیاستدانوں کے دفاتر آباد کرلیے دفاتر میں فرضی حاضریاں ، ملازمین کو جائے تعیناتیوں پر حاضر رہنے کی تما م تر حکومتی دہائیاں صدالبصد صحرا ثابت ہونے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے حالیہ دورہ بھمبر کے دوران وزیراعظم کا قافلہ روکے جانے کے بعد سابق سپیکر چوہدری انوار الحق اور سنیئر وزیر کے دفاتر کو   آباد کرنے میں سب سے زیادہ حصہ سرکاری ملازمین کا ہے جو اپنے دفاتر کو چھوڑ کر ان دفاتر میں حاضری لگوانا ضروری خیال کرتے ہیں حالانکہ حکومت کا کہنا ہے ملازمین دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں جس کے بعد سے سفارش پر بھرتی ملازمین نے دونوں بڑے دفاتر کی رونقوں کو چار چاند لگا دئیے ہیں اس صورتحال پر سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ان ملازمین کے خلاف بلاتفریق کارروائی نہیں کرتی اس وقت تک دفاتر و سکولز ویران ہی رہیں گے۔  
تازہ ترین